اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

میں مر بھی گئی تو تمھیں پتہ چل جائے گا کہ ایک عورت نے۔۔۔۔ عاصمہ جہانگیر کی نوازشریف کے بارے میں سات سال پہلے کی گئی پیشگوئی جو درست ثابت ہو گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میمو گیٹ سکینڈل میں آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانےکو نوازشریف خود بھی اپنی سنگین غلطی قرار دے چکے ہیں۔ اس بارے میں معروف صحافی کامران خان نے ملک کی معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی ایک ویڈیو اپنے پروگرام میں چلا دی جس میں خاتون قانون دان کو سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر میڈیا کے سامنے ایک بیان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جس میں وہ کہتی ہیں کہ چاہے میں زندہ رہوں یا نہ رہوں ۔ میمو گیٹ سکینڈل پر سپریم کورٹ جانا درخواست گزار

(نوازشریف ) کے لئے بے حد تکلیف دہ ثابت ہو گا ۔ایک دن تم سب یاد کرو گے کہ سپریم کورٹ کے باہر ایک عورت نے کھڑے ہو کریہ بات کہی تھی۔ جس کا اعتراف نوازشریف نے خود اپنےبیان میں کیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us