اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے چیف جسٹس نے کیا کر ڈالا؟؟؟؟ جان کر آپ بھی کہیں گے،،، یہ شخص واقعی بے انتہا سمجھدار اور عقل مند ہے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کل ایک ایسا کام کیا کہ ہر کوئی ان کی سمجھداری کا قائل ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے فیصلے کے معاملے میں چیف جسٹس نے خاصی سمجھداری اور دور اندیشی سے کام لیا ۔ سینئر صحافی کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز نہال ہاشمی کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے انھیں تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا کہا اور انھیں معاف کر دیا ۔ جبکہ شام کو چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات طے تھی۔ اگر وہ نہال ہاشمی کی معافی والا معاملہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کرتے تواس سے یہ تاثر قائم ہوتا کہ ان کے لہجے میں نرمی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آئی ہے

۔ اور کئی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ چیف جسٹس کے نزدیک نہال ہاشمی والے معاملےکا میرٹ یہی تھا ۔ لیکن اس کا فیصلہ انھوںنے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل کرکے انتہائی سمجھداری دکھائی۔رئوف کلاسرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپنے فیصلوں میں سختی دکھانا ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us