منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

واٹس ایپ کمپنی کا پاکستان کےمعروف ترین موبائل سیٹس سے واٹس ایپ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان


سماجی رابطے کی مشہور موبائل فون ایپلیکیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اُن موبائل فونز کی فہرست جاری کردی ہے جن میں آئندہ برس سے واٹس ایپ دستیاب نہیں ہوگاواٹس ایپ حکام نے بین الاقوامی میدیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان موبائل سیٹس میں بلیک بیری 10، ونڈوز فون 8.0، اور نوکیا ایس40 سمیت دیگر کئی سیٹس پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ واٹس

ایپ انتظامیہ نے کہا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینڈرائیڈ او ایس ورژن 2.3.7 میں 2020فروری سے واٹس ایپ دستیاب نہیں ہوگا۔ خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیج جا سکتی ہے۔

Image result for whatsapp

Image result for whatsapp

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us