جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

لوگوں کو مسلمانوں سے خواہ مخواہ ڈرانے کا نتیجہ دیکھ لیا تم نے؟؟؟؟کینیڈین وزیر اعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کو ایک ایسا جواب دے ڈالا کہ سینکڑوں ارکان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک بات پھر مسلمانوں کے خلاف اور حق میںبحث چھڑ گئی۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈر اینڈریو نے اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم جسٹس ٹروڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم آج کل مسلمانوں میں گھلتے ملتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کی شاعری اور ان کی تقریبات ہی ان کا کل مشغلہ بن گئی ہیں۔انھیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ہماری سکیورٹی کی بھی کوئی اہمیت ہے۔ اس پر ٹروڈیو نے اپنی پرجوش تقریر میں جواب دیا کہ آپ اپوزیشن والوں کو اب تک سبق سیکھ لینا چاہیے۔آپ نے الیکشن مہم کے دوران بھی لوگوں کے اسلام اور مسلمان

مخالف باتیں کرکے مسلمانوں سے ڈرانے کی کوشش کی۔ جو آپ کی ڈری ہوئی سیاست کا ثبوت تھا اور نتیجہ یہ نکلا کہ الیکشن میں آپ ہار گئے۔ کینیڈین وزیراعظم کی شعلہ بیانی اور جوش خطابت کے باعث مسلمانوں کے دفاع کے باوجود پوری پارلیمنٹ ان کی گرویدہ ہو گئی اور کھڑے ہو کر تالیاں بجانا شروع کر دیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us