جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لئے دنیا کے تین بڑے ملکوں نے وہ اعلان کر ڈالا کہ پر پاکستانی سر فخر سے اونچا ہو جائے گا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ممبر بورڈ آف گورنرز اور نامور سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بیلجیئم کی لیون یونیورسٹی، جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف برلن اور ہالینڈ کی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی آف ڈیلف نے اپنا ایک ممتاز المنائی قراد دیاہے۔یہ ہم سب پاکستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ممتاز پاکستانی سائنسداں کو ان کے گرانقدر کام اور خدمات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اتنی پزیرائی مل رہی ہے اور سائنسی علوم کے فروغ ترقی کے لیے عالمی سطح پربرملا ان کی خدمات کا اعترافکیا گیا ہے۔ان کے مایہ ناز مادرعلمی ادارےجو دنیا کی صفِ اول کی یونیورسٹیز ہیں وہ ڈاکٹر قدیر خان سے وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کے

کارنامے بلاشبہ لائقِ ستائش ہیں۔ میں، اپنی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، ارکانِ بورڈ آف گورنرز اورسرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر قدیر خان کودل کی گہرائیوں سے اس اعزاز کے حصول پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں جو وقت کے اس لمحے اور موجودہ تناظر میں نہ صرف ڈاکٹر قدیر خان کے لیے بلکہ پوری قوم اور نوع انسانی کے لیے فخر کی بات ہے۔۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us