جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

تحریک انصاف نے یہ پیسے لیے ہیں، تلاشی لی جائے تومیں دعوے سے کہتا ہوں کہ ضرور نکل آئیں گے۔۔حکومت وزیر نے کپتان کی پارٹی پر اب کون سی رقم کا الزام لگا دیا؟


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام میں انتشار اور بد ظنی پھیلانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی ادارو ں کے سامنے پیش ہونے سے ڈرتے ہیں۔ چپکے سے معافیاں بھی مانگ لیتے ہیں۔ نجم سیٹھی کے کیس ، شہباز شریف ہرجانے کے کیس اور غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں عمران خان عدالت سے مفرور ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں وہ عدالت سے حکم امتناعی مانگ لیتے ہیں۔اگر ان کا دامن صاف ہے تو پھر حکم امتناعی لینے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟ عمران خان

صاحب کہتے ہیں کہ جو ا کھیل کر اپنی جماعت چلائی،انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی غلط بیانی کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے منگوائے ، عمران خان کو اپنے گربیان میں جھانکنا چاہیے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us