جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تین بھائی اور بھی ہیں،،یہ تینوں کیا کام کرتے ہیں اور کس حال میں ہیں؟؟جان کر آپ کو پاکستانی سیاستدانوں پر شدید غصہ آئے گا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کے لئے ایک ناپسندیدہ شخصیت ہیں۔ یہ وہی مودی ہیں جو 1993میں گجرات میں ہونے والے فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کا اہم ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان دشمنی اور مسلم کش پالیسیوں کی بدولت ان کے گناہ شایدکبھی معاف نہ ہونے پائیں لیکن ان کی شخصیت کا ایک

ایساپہلو بھی سامنے آیا ہے جسے شاید ہم اپنے پاکستانی سیاستدانوں کی شخصیات میں دیکھنا چاہتے تھے۔ اور وہ ہمیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملا۔ وہ ہے سرکاری پیسے اوراختیارات کے ناجائز استعمال اور اقربا پروری سے شدید نفرت۔ کہنےکو تو خیر سبھی سیاستدان ان اوصاف حمیدہ کے اپنے اندر ہونے کا دعوی ٰ کرتے ہیں لیکن پھر معلوم ہوتا ہے کہ انھوںنے بیرون ملک کھربوں کے اثاثے اور بینک بیلنس بنا لیے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی سات نسلوں کو نواز دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھلے ہی 129کروڑ لوگوں کے دیس کے وزیراعظم ہیں۔ ان کے ملک کی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔وسائل بھی زیادہ درکار ہیں۔ اور وسائل لوٹنے کے مواقع بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے لیکن اب جو کچھ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ اسے سن کر ہر شخص ان کی اصول پسندی اور دیانتداری کا قائل ہو جائے گا۔مودی کے دو بھائی ہیں۔ ایک کام نام ہے سوم بھائی مودی ۔ جو 75سال کے ہیں۔ وہ اپنے آبائی گائوں واد نگر میں بوڑھے اور نادار لوگوں کے رہنے کےلئے ایک فلاحی مرکز آشرم چلاتے ہیں اور خود بھی وہیں رہتے ہیں۔ وہ اپنے بھائی کے پردھان منتری ہونے کا کوئی بھی فائدہ لے کر مشہور یا مالدار نہیں ہونا چاہتے۔ کوئی انٹرویو لینے جائے تو ٹال جاتے ہیں۔نریندر مودی کے دوسرے بھائی پنکج بھائی احمد آباد میں ایک تین کمرے کے مکان میں رہتے ہیں جہاں ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ مقیم ہیں۔ نریندر مودی احمد آباد جائیں تو اسی مکان میں قیام کرتے ہیں۔

Image result for narendra modi brother

مودی کے تیسرے بھائی کا نام امرت بھائی بھی ایک کمپنی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ایک چھوٹے سے مکان میں رہتے ہیں۔خود مودی کے علاقے واد نگر میں صرف اتنی سی تبدیلی آئی کہ وہاں کے ریلوے سٹیشن کی عمارت نئی بن چکی ہے اس عمارت میں ایک چائے کا ہوٹل ہوا کرتا تھا جہاں نریندر مودی اپنے والد کے ہمراہ چائے بیچتے تھے۔

Image result for Prahlad Modi

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us