جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

ایران نے سعودی عرب پر میزائل گرا دیا


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پر ایک اور میزائل حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرحد سے ملحقہ سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر پر بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع ہے۔ میزائل حملے میں صوبہ عسیر کی رہائی آبادی کو نشانہ بنایا گیاہے تاہم سعودی دفاع نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرکے اسے اپنے شہری علاقے میں تباہی پھیلانے سے روک دیا ہے۔ حملے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سعودی علاقے پر فائر کیا گیا یہ ایک ہی مہینے میں دوسر ا میزائل ہے۔ سعودی حکام نے

ایک مرتبہ اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے تاہم ایرانی حکام نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ ادھر امریکہ کا بھی یہی موقف ہے کہ ان حملوں کی پشت پناہی ایران کر رہا ہے۔ اور ایران یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ اور مدد بھی فراہم کررہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us