جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

حامد میر نے جلد صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، وجہ جان کر آپ ان کو ان کی صاف گوئی پر ضرور داد دیں گے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے صحافت کو خیرباد کہنے پر سوچ بچارشروع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کہتے ہیں کہ بہت دنوں سے سوچ رہاہوں کہ صحافت کو خیرباد کہہ دوں ۔ ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوںنے اعتراف کیا کہ اپنے کام کے دوران انھیں کم سچ اور زیادہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے انھیں مسلسل غیر محسوس دبائو کا سامناہے۔ انھوںنے کہا کہ اپنےپیشہ ورانہ امور سرانجام دیتے ہوئے مجھے 50فیصد سے بھی کم سچ بولنا ہوتا ہے۔ اور اس کی وجہ بھی ایک دبائو ہی ہے جو مجھے کم سچ اور زیادہ جھوٹ

بولنے پر مجبورکرتا ہے۔ایک عجیب سی کشمکش کی صورتحال جھیل رہا ہوں ۔ اس لئے بہت زیادہ غور کر رہا ہوں کہ یہ شعبہ ہی چھوڑ دوں ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us