جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

’’آقا کریم ﷺ کی ولادت ‘‘پاکستان بھر کی فضا گونج اٹھی ۔۔ پاک فوج کی جانب سے ایسا اقدام کہ دنیا بھر میں مسلمان جھوم اٹھے


اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )نبی آخر الزماں سرور کون و مکاںﷺ کا میلاد پاک ہے ۔ ملک بھر میں چہار سو سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے ہیں ۔ گلی گلی ، قریہ قریہ ، نگر نگر اور شہر شہر جہاں نظر دوڑائیں وہیں پر سرکار ﷺ کے دیوانے جوش عقیدت و محبت میں سرشار ہو کر درود و سلام کی محافل سجائے بیٹھے ہیں اور جب پوری دنیا آقا کریم ﷺ کی مدح سرائی میں مصروف عمل ہو تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان جسے مدینہ ثانی کہا جاتا ہے اس میں عشا ق محمد ﷺ اپنے محبوب سے محبت کا اظہار نہ کریں ۔ آج 12ربیع الاول سنہ 1439ہے اور آج ملک بھر میں مسلمان حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔ آج صبح کا آغاز ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر پاک فوج کی جانب سے 21,21توپوں کی سلامی سے

ہوا جبکہ اس کے بعد ملکی مساجد میں درود وسلام کی محافل کا آغاز ہوا جس میں پاکستان کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔دن کے دوسرے مرحلے میں ملک بھی میں جلوسوں کا آغاز ہوگا جس کی چہل پہل مغرب تک رہے گی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us