جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

کسی کا بھی موبائل ڈیٹا اور نادرہ تفصیلات برائے فروخت،، تصویر کے ساتھ قیمت 1200روپے،، بغیرتصویر 600روپے۔۔پاکستان کے کن علاقوں میں یہ خوفناک کاروبار ہو رہا ہے ؟لرزہ خیز رپورٹ


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک گروہ کی جانب سے موبائل فون کے ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کاانکشاف ہو اہے۔ حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمر وسیم، حسن کھوکھر اور حیدر خان نامی تین افراد کا گروہ پیسے لے کر لوگوں کا موبائل ڈیٹا اور نادرہ معلومات فروخت کررہا ہے۔ ایسا ڈیٹا جس میں ایک شخص کے مکمل کوائف کی تفصیلات کے ساتھ اس کی تصویر بھی ہو 1200روپے جبکہ بنا تصویر والا ڈیٹا 600روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ حساس ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خوفناک کام میں کسی حساس ادارے کا اہلکار بھی ملوث ہو سکتا ہے ۔ جبکہ اس کاروبار کے خوفناک نتائج کا پوری طرح تصور کرنا بھی ممکن نہیں۔ یہ اطلاعات

موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس گروہ کو پکڑنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ مارکیٹوں میں قائم نیٹ کیفیز کے علاوہ تعلیمی اداروں میں قائم نیٹ کیفیز کی چھان بین کےلئے ذمہ داریاں سونپے جانےکے بھی امکانات ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us