جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

مجھ پر کسی نے استعفیٰ کےلئے پریشر ڈالا تو یاد رکھنا کہ میں بھی ایک ایک بات بتا دوں گا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں۔۔۔رانا ثنا اللہ بارے دھماکے دار انکشاف


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثنا اللہ نے ممکنہ طور پر استعفیٰ دینے کی ہدایت ملنے پراپنا جوابی ہتھیار تیار کر لیا ہے۔ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے استعفیٰ کے بڑھتے دبائو کے پیش نظر اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ

مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے قادیانیوں کے حق میں بیان پر حکومت کو دھمکی دے دی ہے کہ اگر رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ نہ لیا گیا تو ہم اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔دوسری جانب تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک نے بھی لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چھ روز سے دھرنا دے رکھا ہے جبکہ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضانے بھی 12ربیع الاول کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی ہے ۔ اس ساری صورتحال میں حکومت پر رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کےلئے دبائو بڑھ سکتا ہے ۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنا ا للہ کسی بھی صورت میں اپنا عہدہ چھوڑنے یا معافی مانگنے کےلئے تیار نہیں ہیں اور انھوںنے پلان بنالیا ہے کہ اگر استعفیٰ پر مجبور کیا گیا تو سانحہ ماڈل ٹائون کے کئی پوشیدہ پہلوئوں سے پردہ ہٹا ڈالیں گے۔

Related image

Image result for model town operation

Related image

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us