جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے والی اہم ترین شخصیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو ختم نبوت ترمیمی بل اور تحریک لبیک کے خلاف آپریشن کی بھاری قیمت اداکرنا پڑ رہی ہے۔ عوامی غیض و غضب کا معاملہ تو ابھی دور ہے خود پارٹی کی اہم شخصیات اور اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 22روزہ دھرنے کے خاتمے کے بعد لاہور میں حکومت کےلئے پریشان کن صورتحال میں ایسی شخصیات بھی اضافہ کررہی ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے

ایک اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم این اے خسرو بختیار نے پارٹی اور قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا ہی نہیںبلکہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے میں ان کی جانب سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us