جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

خبریں تو صرف چار شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی چلتی رہیں،، رات گئے وزرات داخلہ نے نیا حکم جاری کر دیا؟؟پاکستانیوں کےلئے بری خبر آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر کراچی ، حید ر آباد، سکھر اور میر پور خاص میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا تاہم اب وزرات داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو راولپنڈی میں بھی موبائل فون سروس کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔راولپنڈی میں سیرت النبیؐ کے سلسلے میں چار سو تقاریب کا انعقاد ہو گا ۔ جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال

کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات تجویز کر دیے ہیں اس ضمن میں وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو راولپنڈی میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جا ری کر دیے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us