جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

یہ کوہلی،یہ ڈی ویلییرز سب پیچھے رہ گئے۔۔احمد شہزاد نے وہ حیران کن کارنامہ سرانجام دے ڈالا کہ پاکستان جھومتے رہ گئے


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل میچوں میں ناکامی کے باوجود احمد شہزاد اپنی کرکٹ باقی رہنےکی امیدوں کے چراغ بھجنے نہیں دیے۔قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران اس فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوگئے جبکہ سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز

سے آگے نکل گئے ۔ 26سالہ احمد شہزاد نے لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا کیخلاف محض57گیندوں پر اپنی چوتھی ٹونٹی ٹونٹی سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سینکڑے سکورکرنے میں مختار احمد اور کامرا ن اکمل سے آگے نکل گئے ۔ احمد شہزاد نے اننگز میں13چوکے اور 2چھکے بھی لگائے اور59گیندوں پر 104رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیاد ہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 18سینکڑے سکور کررکھے ہیں ، برینڈن میکولم،لیوک رائٹ اور مائیکل کلنگر7،7سنچریوں کے ساتھ دوسرے ، ڈیوڈ وارنر6سنچریوں کےساتھ تیسرے ، ڈووین سمتھ 5سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور ویرات کوہلی ، ہیملٹن مساکاڈزا ،جیسن روئے اور اب احمد شہزاد4،4سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر موجو د ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اب تک 3ٹونٹی ٹونٹی سنچریا ں سکور کررکھی ہیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us