جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل،،انضمام الحق کے بھانجے امام الحق کا ایک اور شاندار کارنامہ،، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور بلیوز کی ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح بن گئی ۔ فائنل میں لاہور بلیوز نے لاہور وہائٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ وہائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 127رنز بنائے۔ جبکہ بلیوز نے مطلوبہ ہدف صرف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اپنےانٹر نیشنل کیرئیر کی ابتدا سنچری سے کرنے والے امام الحق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں بھی سنچری

بنا ڈالی۔ محمد حفیظ نے 33جبکہ احمد شہزاد نے 22رنز بنائے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل میچ میں دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us