جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

گرلز سکول کی ٹیچر نے سینکڑوں لڑکیوں کو سزا دینے کےلئے ان کے سارے کپڑے اتروا لیے


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اروناچل پردیش کے ایک سکول میں سزا کے طور پر سکول کی 88طالبات کو برہنہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چھٹی اور ساتویں جماعت کی 88طالبات کے کپڑے اتار کر انھیں کھڑا کر دیا گیا۔ واقعے کے مطابق ایک جونئیر ٹیچر کے ہاتھ ایک ایسا کاغذ لگ گیا جس پر ہیڈ ٹیچر اور ایک طالبہ کے بارے میں انتہائی غیر اخلاقی الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ٹیچر نے اس کاغذ کی بابت پوچھا لیکن طالبات نے اسے لکھنے والی طالبہ کا نام بتانے سے صاف انکار کر

دیا ۔ جس پر جونئیر ٹیچر نے طیش میں آکر چھٹی اور ساتویں جماعت کی 88لڑکیوں کے کپڑے اتروا کر انھیں کھڑا کر دیا ۔ طالبات نے واقعے کے شکایت طلبہ کی ایک تنظیم کو لگائی جس نے خواتین کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کروا لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us