جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

سعید اجمل جیسے ہی اپنی ریٹائرمنٹ کااعلان کرکے واپس جانے لگے توانھیں پی سی بی کا پیغام آگیا۔۔فوری طور پر ایک ایسا کام کرنے کو کہہ دیا گیا کہ سپنر کا منہ کا کھلا کا کھلا رہ گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپن بولر سعید اجمل نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اپنی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ میں کسی پر بوجھ بننا چاہتا ہوں نہ ہی مجھے پی سی بی سے کوئی گلہ ہے۔ شاید میرا کیرئیر اتنا ہی تھا۔ اب میں صرف غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے کھیلوں گا اور

اپنی اکیڈمی پر توجہ دوں گا۔سعید اجمل یہ باتیں کہتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ یہ منظر خاصا جذباتی یا رقت آمیز تھا۔ کیرئیر کے آخری دنوں میں ان کی خراب کاکردگی سے قطع نظر وہ شاید اس سے بہتر سلوک کے حقدار تھے جو پی سی بی نے ان کے ساتھ کیا۔ انھوں نے اہم مقابلوں میں پاکستان کو جیت دلوائی۔ 2009کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا بھی وہ حصہ تھے۔ 2012کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھی مین آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ بجائے کہ وہ ایک میچ کھیل کر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو سرپرائز دیتے۔ واپسی کی امید ٹوٹنے کے بعد انھیں یہ اعلان بھی ایک پریس کانفرنس میں ہی کرنا پڑا۔ لیکن افسوسناک یہ سب کچھ نہیں جو ابھی آپ نے پڑھا۔ سب سے افسوسناک اور حیران کن بات تو اب شروع ہو ئی ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس ختم کرتے ہی سعید اجمل کو پی سی بی ایک ایسا حکم جاری ہو گیا کہ ہر شخص چونک کر رہ گیا۔ انھیں فوری طور پر اپنا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا۔ کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ آئی سی سی قوانین کا حصہ ہے۔اور قانون یہ بھی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت یہ ڈوپ ٹیسٹ کروانےکو کہا جا سکتا ہے لیکن جو کھلاڑی ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کر چکا ہو۔اسکو ڈوپ ٹیسٹ کروانے کو کہنے کی کیا منطق؟ کرکٹ حلقوں میںاس بات کو خاصا حیران کن سمجھا جا رہا ہے۔ بعض سپورٹس ماہرین نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں میں سعید اجمل کےلیئے جو تھوڑی بہت جگہ باقی ہے۔اسے بھی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اور ان کے امیج کو مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ لیکن کیوں؟ کچھ لوگوں کا نقطہ نظر ہے کہ شاید پی سی بی کو اپنے رویے کو ندامت ہورہی ہو اور وہ ان کو الوداعی میچ کھیلنے کی اجازت دینا چاہتا ہو۔لیکن اس بات کا بھی کوئی امکان نہیں۔ جو بھی ہے لیکن یہ ایک انتہائی حیران کن مطالبہ ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ سعید اجمل اس کی حیثیت جانے بغیر اسے مانتے ہیں یا نہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us