اتوار‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

26 اکتوبر کو پشاور میں عام تعطیل کا اعلان


پشاور(نیوزڈیسک) این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دن پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں بڑے انتخابی معرکے این اے 4 کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو ہو گی ، ضلعی انتظامیہ نے 26 اکتوبر کو پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پر ضمنی انتخاب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں جہاں ملک کی تقریبا سب ہی بڑی جماعتوںنے نہ صرف اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں بلکہ اس نشست کے لیے انتخابی مہم بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔یہ نشست صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک منحرف رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 26 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب میں اس نشست کے لیے گلزار خان کے صاحبزادے

اسد گلزار میدان میں ہیں لیکن وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔حلقے میں پولنگ 26 اکتوبر کو ہوگی جس کے لیے تحریکِ انصاف نے ارباب امیر زیب کو میدان میں اتارا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us