جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

25ستمبر سے 15اکتوبر تک 13خواتین کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے وسیم کا عبرتناک انجام


منڈی بہائوالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا ملزم بہائوالدین سے پکڑا گیا۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ ہوئے وسیم نامی ملزم 25ستمبر سے 15اکتوبر تک 13خواتین کو چھرے کے وار سے زخمی کرکے فرار ہوتا رہااور پولیس اس کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ تاہم آج اسے منڈی بہائوالدین سے گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کا ساتھی شہزاد پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کو بھی کراچی

منتقل کیا جائے گا او ر اس سے تفتیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پراسرار ملزم کی گرفتاری کیلئے 500اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us