منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑی صرف پانچ لاکھ روپے میں۔۔۔فرانس کی کمپنی نے کراچی میں کام شروع کر دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی کمپنی رینولٹ نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی حکومت سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک ایسی گاڑی متعارف کروا دی ہے جس کے نتیجے میں کار سازی کی باقی ملکی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے اور ملک کا متوسط طبقہ بھی بڑی آسانی سے اپنی گاڑیاں

Image result for renault pulse

خریدنے کے قابل ہو سکے گا۔ ‘رینولٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں 50 ایکڑ زمین بھی خرید لی ہے۔اس سے قبل ‘رینولٹ کمپنی گندھارا گروپ سے مل کرکار سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی تھی لیکن ان کی بات چیت کامیاب نہ ہو سکی۔اطلاعات کے مطابق گندھارا کمپنی نے کسی دوسری کمپنی سے اشتراک کے بجائے نسان ڈاٹسن گو کی پیداوار میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس کے لئے کمپنی نے حکومت کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رینالٹ ہمسایہ ملک بھارت میں اپنی پروڈکشن اور گاڑیوں کی مارکیٹ کو کامیابی سے چلا رہی ہے اور اس کی سب سے قیمت لگژری گاڑی 5 لاکھ روپے پاکستانی کے لگ بھگ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے رینالٹ کی گاڑیاں تیار ہو کر پاکستانی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرلیں گی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us