منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

اب فیس بک صرف آپ کا چہرہ دیکھتے ہی کیا حیران کن کام کر سکتا ہے؟؟؟حیران کن ترین فیچر متعارف


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے ایپل کے فیس ا?ئی ڈی کا اپنا ورڑن تیار کرلیا ہے اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکانٹ چہرے سے لاک یا ان لاک کیا جاسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے چہرے کے ذریعے صارف کی شناخت کے نئے فیچر کو آزمانا شروع کردیا ہے۔یہ فیچر اس وقت انتہائی کارا?مد ثابت ہوگا جب کسی صارف کو ٹو

فیکٹر ا?تھنٹیکشن ایس ایم ایستک رسائی حاصل نہ ہو، جیسے موبائل سروس بند ہونا یا طیارے میں سفر یا بیرون ملک جانا وغیرہ۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے لیے ایک نئے فیچرکی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے اکا?نٹ ریکوری کے دوران اپنی ملکیت کو فوری طور پر ثابت کرسکیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صرف ان ڈیوائسز پر استعمال ہوسکے گا جو صارف لاگ ان کے لیے استعمال کرچکے ہوں گے، یہ اکا?نٹ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اوپن کرنے سے ہٹ کر اسے محفوظ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔فیس بک کے مطابق اگر یہ فیچر صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے جلد زیادہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔گزرے برسوں کے دوران فیس بک نے اس طرح کے کئی اقدامات کیے ہیں جس کا مقصد لاک اکانٹ کو اوپن کرنا ہے۔اس سے قبل فیس بک کو فوٹو ٹیگ سجیشن کے حوالے سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جو کہ پرائیویسی کے لیے بھی خطرہ قرار پایا تھا۔اب یہ نیا فیچر کس حد تک فائدہ مند یا مفید ہوگا یہ تو سامنے ا?نے کے بعد ہی صحیح طور پر علم ہوسکے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us