اتوار‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

14 ستمبر کو چھٹی کا اعلا ن ہو گیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )میئر کراچی وسیم اختر نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں کراچی میں14ستمبر بروز جمعرات مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، بلدیہ عظمی کراچی کے تمام دفاتر اور اس کے ذیلی ادارے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر 14ستمبر بروز جمعرات بند رہیں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے حضرت عبداللہ شاہ غازی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہاکہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے لاکھوں عقیدت مند عرس کے موقع پر مختلف شہروں اور ملکوں سے آکر ان کے مزار پر

حاضری دیتے ہیں،بلدیہ عظمی کراچی نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں فائربریگیڈ ، سٹی وارڈنز اور ریسکیو سمیت مختلف انتظامات کئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us