منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

10ارب روپے ہرجانے کی درخواست۔۔۔عمران خان کی مشکلات بڑھنے لگیں


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے پانامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا بے بنیاد الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کی درخواست کی مقامی سول عدالت میں ہفتہ کو سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے عدالت میں جواب جمع نہ کرایا گیا ، جس پر عدالت نے

عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔لاہور کی سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے شہبازشریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا شہبازشریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا اور عمران خان نے شہبازشریف پر الزام عائد کرکے قوم کو گمراہ کیا اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہبازشریف کی کردار کشی کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شہبازشریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شہبازشریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us