جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

18وفاقی وزرا توہین عدالت پر گرفتار۔۔


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کی ریلی میں وفاقی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر ان کے گلے پڑنے والی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر پر 18وزرا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اور ان 18وفاقی وزرا کو توہین عدالت کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو موجودہ نہج پر پہنچانے کی 70 فیصد ذمہ دار ان کی اپنی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ حدیبیہ پیپر

مل کا کیس کھلتے ہی شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں گے۔ اور اکائونٹ بھی فریز کردیے جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us