منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

یوفون نے اپنے صارفین کیلئے بہترین سروس متعارف کروادی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوفون نے اپنے صارفین کیلئے ایک بہترین سروس متعارف کروا دی ہے ۔نجی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوفون سپر کارڈ کو خریدنے کے لیے اب صارفین کو دکان پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے بھی اسے خرید سکتے ہیں۔یوفون کی جانب سے ایک نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کے

Image result for ufone super card

ذریعے صارفین سپرکارڈ کو یوفون کی ایپ مائی یو فون کی مدد سے خرید سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یوفون ایپ سے سپر کارڈ کو لوڈ کرنا صارفین کے لیے آسانی کا باعث بنے گا جبکہ انہیں دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے. سپر کارڈ کو ایپ سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے خریدا جاسکے گا۔ اس سروس سے تین مختلف نرخوں میں دستیاب سپرکارڈ خریدیں جاسکیں گے اور کمپنی کے مطابق اس سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو کبھی بھی اور کسی بھی جگہ ری چارج کرسکیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us