منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

امریکی یونیورسٹی نے حیران کن گاڑی تیار کر لی


مشی گن(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دور میں گاڑیوں کی قیمت تو بھلے ہی کئی عام لوگوں کی پہنچ میں ہو گئی ہو لیکن پٹرول کے اخراجات ایک ایسا پہلو ہے جس کے بارے میں سوچ کر متوسط طبقہ گاڑی خریدنے کا خیال ذہن سے نکال ہی دیتا ہے۔ تاہم اب امریکن یونیورسٹی نے اس مسئلے کا حیران کن حل نکال لیا ہے۔ جس کے بعد کئی مڈل کلاس لوگ گاڑیوں کی خریداری پر سنجیدگی سے غور شروع کردیں گے۔ مشن گن میں واقع اس یونیورسٹی نے لالول پروٹو ٹائپ کے نام سے ایک حیران کر دینے والی گاڑی تیار کر لی ہے کو ایک لٹر پٹرول میں 1150کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے

۔ ایک سواری کی گنجائش رکھنے والی اس گاڑی کی حد رفتار 14کلومیٹر سے 32کلومیٹر ہے۔اس گاڑی پر یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے تجرباتی کام جاری ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us