منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

عالمی ہیکرز نے تاوان کیلئے پاکستان کا رخ کرلیا،سٹیٹ لائف کے کمپیوٹر پر پہلا حملہ


کراچی:عالمی ہیکرز نے تاوان کے لئے پاکستان کا رخ کرلیا ہے اور سٹیٹ لائف کے کمپیوٹر پر پہلا حملہ کردیا ہے جس کے لئے سائبرکرائم سکیورٹی ماہرین کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کئی اداروں پر عالمی ہیکرز کی جانب سے سائبر اٹیک کی اطلاعات ہیں جس کے بعد سائبر کرائم سکیورٹی ماہرین نے حکومت سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور الرٹ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی ملازم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مشورے کے

بغیر کمپیوٹر آن نہ کرے جبکہحکومت سے سائبر انسڈنٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے 3 معروف ہسپتالوں ،سیمنٹ اور ریفائنری کمپنی کے کمپوٹر سسٹمز پر حملہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہیکر ز نے پوری دنیا کے ڈیڑھ سو ملکوں کے کمپیوٹرز پر حملہ کرکے ڈیٹا ہیک کرلیا تھا اور تاوان کا مطالبہ کیا تھا

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us