منگل‬‮   16   اکتوبر‬‮   2018
           

28اپریل کو کون سا قومی ترانہ پیش کیاجارہا ہے؟؟کپتان کے بیان پر ہرکوئی چونک کر رہ گیا


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گو واز گو کا نعرہ قومی ترانہ بھی چکا ہے اب نواز کو ہر حالت میں گھر جانا ہو گا۔ اصل گو نواز گو جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا منگل کے روز عمران خان سپورٹس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خواہ میں 100 کھیلوں کے گرا?نڈ بنا رہے ہیں جن میں سے 50 گرا?نڈ بن چکے ہیں۔

سپورٹس ہر انسان کو جیتنا اور ہارنا سکھاتا ہے لیکن جیتتا وہی ہے جو کہ سخت محنت کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے تین سال کرکٹ ٹیم سے باہر رکھا گیا لیکن سخت محنت کی اور دوبارہ قومی ٹیم کیا جانب سے میچ میں سلیکشن ہو گئی اگر کرکٹ میں محنت نہ کرتا تو شوکت خانم ہسپتال نہیں بنا سکتا تھا۔ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے بلکہ ہر بڑی کامیابی کے لئے اتنی ہی محنت ضرور ی ہے انہوں نے کہاکہ گیمز کے انعقاد پر خیبرپختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اس دوران کارکنان کی جانب سے ” گونواز گو “ کے نعرے بلند شگاف ہونے لگے تو عمران خان نے جواب میں کہا کہ اب ”گو نواز گو “ملک بھر میں قومی ترانہ بن چکا ہے ہر شہر میں گو نواز گو ہو رہا ہے اب نواز شریف کا گھر جانا ہو گا اور اسے کوئی نہیں بچا سکتا ہے عمران خان نے کہا کہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا اور پی ٹی آئی وزیر اعظ±م کے استعفیٰ کے لئے دبا? ڈالتے ہوئے اصل گو نواز گو وفاقی دارالحکومت میں کرے گی بعدازاں عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد تعمیر سے مریضوں کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us