اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

22اگست کی تلوار ہمارے سروں پر لٹکانا کسی طور بھی مناسب نہیں،فاروق ستار


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربرا ہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے 22اگست کی تاریخ ایک بار پھر دوہرا دی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے امداد مانگنے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور ایسا کرنا پاکستان مخالف نعرے لگانے سے بھی بھیانک اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پچھلے تین عشروں کی سیاست سے خود کو الگ کر چکی ہے اور ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ22اگست کے بعد ہمارا لندن سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہمیں قومی دھارے میں داخل ہونے سے روکا گیا تو پھر ہم کسی بات کی گارنٹی نہیں دے سکیں گے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 22اگست کی تلوار ہمارے سروں پر لٹکانا کسی طور بھی مناسب نہیں ملکی سلامتی اورترقی کے امور پر ہمارا نظریہ اور موقف ایم کیو ایم لندن سے یکسر مختلف ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us