منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک فطرت پر پیدا کیا ہے


لندن(نیوزڈیسک)انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک فطرت پر پیدا کیا ہے جب بھی انسان نے فطرت کی خلاف ورزی کی وہ تباہ ہوا۔ ایسے ہی مردوخاتون کاجنسی فعل بھی ایک فطری طریقہ ہے لیکن کچھبے راہ روالوگ اس میں بھی فطرت کے خلاف جاتے ہیں. ایسے ہی لوگوں کے لیے خبر ہے کہ ماہرین نے خلافِ فطرت جنسی عمل میں منہ کے استعمال کو کینسر کی بہت بڑی وجہ قرار دے دیا ہے.ہر سال دنیا میں 5لاکھ افراد اس عمل کی وجہ سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں. جب ماہرین نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ اس کا باعث جنسی رطوبت میں پایا جانے والا مادہ ہیومن پیپیلوماوائرس((HPV)Human Papillomavirus) ہے، جومنہ کے ساتھ جنسی عمل کرنے سے براہ راست منہ میں چلا جاتا ہے اور منہ کے کینسر کے چانس 22فیصد تک بڑھ جاتے ہیں.ایچ پی وی مادے میں پایا جانے والا وائرس جلد اور نرم جھلی کو تباہ کرتا ہے جو منہ اور گلے کے علاوہ دیگر اعضامیں موجود ہوتی ہے. ایچ پی وی براہ راست کینسر کو بڑھاوا بھی دیتا ہے

یہ دیکھو میں کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے۔۔۔تیج بہادر کے بعد پاکستانی فوجی کی بھی سوشل میڈیا پر وڈیو جاری

اور پہلے سے کینسر زدہ خلیوں کے مرض میں بھی شدت لاتا ہے. برطانوی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ باقی ساڑھے تین لاکھ کے قریب معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں. یہ تحقیقاتی رپورٹ جے اے ایم اے اونکالوجی (JAMA Oncology) نامی میگزین میں شائع ہوئی.

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us