منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

حمل کے دوران اکثر خواتین کے جسم کایہ حصہ بہت بڑا ہوجاتا ہے ۔۔۔سائنس دانوںنے حیران کن انکشاف کے بعد معاملہ حل کردیا


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دوران حمل خواتین کے وزن اورسائز میںبہت زیادہ اضافہ دیکھنے میںآتا ہے جو زچگی کے بعد واپس پہلے جیسی حالت میں لوٹ جاتا ہے البتہ پاوں کا سائز بڑھ جاتا ہے جو ہمیشہ رہتا ہے ۔ویب سائٹ میڈیکل نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے ”امریکن جرنل آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہبیلی ٹیشن“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کے دوران اضافی بوجھ کی وجہ سے پا?ں قدرے چپٹے ہوجاتے ہیں اور ان کے جوڑ بھی نرم پڑجاتے ہیں۔ا س تبدیلی کی بنیادی وجہ ہارمون ری لیکسن ہے جو تولیدی اعضائ کے ساتھ پا?ں کے جوڑوں اور عضلات کو بھی نرم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کار پروفیسر نیل سیگل کا کہنا تھا ”میں نے خواتین سے کئی بار سنا تھا کہ حمل کے دوران ان کے پا?ں کا سائز بڑھ گیا لیکن مجھے میڈیکل کے جرائد اور کتب میں کبھی اس کے بارے میں کوئی بات نہ ملی تھی۔ اس معاملے کی تحقیق کرنے کے لئے ہم نے متعدد خواتین کے پاو¿ں کی پیمائش حمل کے آغاز میں اور پھر بچے کی پیدائش کے 5ماہ بعد دوبارہ پیمائش کی۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ حمل کے دوران پا?ں کا سائز بڑھ جاتا ہے اور یہ تبدیلی مستقل ہوتی ہے۔“ تحقیق سے یہ واضح ہوگیا کہ حمل کے دوران 60 سے 70 فیصد خواتین کے پا?ں کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اضافہ دو ملی میٹر سے 10ملی میٹر تک ہوسکتاہے۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمل کی وجہ سے پیروں کے جوڑوں اور ساخت پر پڑنے والا دبا? خواتین میں جوڑوں کے درد، اور خصوصاً گھٹنوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے نسبتاً زیادہ مسائل کی وجہ بھی ہوسکتاہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us