منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

24 ستمبر کو پورے پاکستان سے لوگ لے کر رائیونڈ جائوں گ،عمران خان


کراچی( ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈجانے کی تاریخ کااعلان کردیاہے. کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پانامالیکس پر نوازشریف سے جواب لینے کےلئے 24 ستمبر کونوازشریف کی رہائش گاہ رائیونڈ جائینگے. عمران خان نے کہاکہ نوازشریف بادشاہ بناہواہے، اس نے کرپشن چھپانے کےلئے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، اگر ادارے مضبوط ہوگئے تو نوازشریف پکڑا جائیگا. عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پولیس مکمل بااختیار ہے اس لئے عوام بھی اب پولیس کااحترام کرتے ہیں. عمران خان نے کہاکہ سپیکرایاز صادق کونواز شریف نے کہاکہ میرا ریفرنس خارج کردو جبکہ عمران خان کیخلاف ریفرنس کو الیکشن کمیشن بھیج دو. انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی غلط فلمی میں نہ رہنا، 24 ستمبر کو پورے پاکستان سے لوگ لے کر رائیونڈ جائوں گا اور ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ ہمارے 4 سوالوں کے جواب دو. عمران خان کاکہنا تھا کہ دو باردھاندلی کرکے سپیکر بننے والا ایاز صادق نوازشریف کا درباری ہے، اس نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کوارسال کردیا لیکن نوازشریف کیخلاف ریفرنس خارج کردیا.
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us