منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

15 اگست یوم آزادی بھارت کے موقع پرا یک ہندو شہری نے پاکستانی پرچم لہراکر مودی سرکارکے ہوش اڑادیئے


جے پور(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر جے پور میں ایک ہندو شہری نے اپنے گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا ، جبکہ مودی سرکار نے خفت مٹانے کیلئے کپیل شاستری کو مجذوب قراردے دیا۔بھارتی مڈیا رپورٹس کے مطابق مانسرور کے علاقے میں پولیس نے کپیل شاستری نامی شخص کو اپنے گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانے پر حراست میں لے لیا
اور اس کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے پاکستانی پرچم کو ضبط کرلیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کپیل شاستری کو مجذوب قراردیتے ہوئے کہا کہ اسے چند سال قبل پاکستانی پرچم کہیں سے ملاتھا جسے وہ گھر لے آیا۔ مقامی تھانے کے ایس ایچ او انیل جیمنی نے دعوی کیا ہے کہ کپیل شاستری کا دادا آذادی پسند تھا ۔ کپیل شاستری کوابتدائی تفتیش اورطبی معائنے کے بعد رہائی کردیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us