اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

فیس بک دوست کا لڑکی پر تشدد، ہونٹ کاٹ دیا


خانیوال (ویب ڈیسک) فیس بک دوست نے شادی کے اصرار پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور ہونٹ کاٹ دیا، کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا تھا، شاداب ٹاﺅن خانیوال کی رہائشی لڑکی کی فیس بک پر انگلینڈ میں رہائش پذیر نوجوان ظہور حسین سے دوستی ہو گئی، کچھ عرصہ قبل ظہور پاکستان آیا اور اس سے ملنے اس کے گھر کالونی نمبر 3 مکی چوک پہنچ گیا ور تحائف کے ڈھیر لگا دئیے، ظہور شادی کا لالچ دے کرکئی روز تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ لڑکی اسے بار بار شادی کا اصرار کرتی رہی، گزشتہ روز ظہور نے فون پر شادی کی حامی بھرلی ، لڑکی نے اپنے رشتے داروں کو بھی بلالیا جبکہ نکاح خواں بھی پہنچ گیا جیسے ہی ظہور حسین گھر پہنچا تو نکاح خواں کو دیکھ کر طیش میں آگیا اور اپنے ساتھیوں مقبول حسین اور منظور حسین کو بلالیا اور عروسی جوڑا پہنے لڑی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس کی زبان کاٹنے کی کوشش کی ، مزاحمت پر اسکا ہونٹ کٹ گیا، پاﺅں بھی زخمی ہو گیا ، اہل محلہ نے شور سن کر اس کی جان چھڑوائی اس دوران نکاح خواں موقع سے غائب ہو گیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us