جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018
           

کراچی میں خاتون کے ہاں پانچ،لاہورمیں چار بچوں کی پیدائش


لاہور/کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں خاتون نے نجی ہسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں جبکہ لاہور کے میو ہسپتال میں خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔کراچی میں پانچ بچوں کی ولادت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی ہسپتال میں ہوئی۔بچوں میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔نومولود بچوں کا باپ جاوید گوادر میں مزدوری کر تا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلوری کے ذریعے ہوئی۔ بچوں کا وزن بہت کم ہے جس کے لیے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ لاہور کے میو ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔چونگی امر سدھو کے رہائشی وسیم عباس کی اہلیہ رباب کو زچگی کے لئے میو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اس نے گزشتہ روز چار بچوں کو جنم دیا۔ بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر خاندان کے افراد نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بچوں کے تایا کا کہنا تھا کہ گھر میں چند افراد تھے چار بچوں سے گھر میں رونق آ جائے گی۔ ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچے نارمل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us