ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

تم لوگ ایشو ریا سے دور رہو ابھیشک نے سر عام دھمکی دے دی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی


ممبئی (روز نامہ اوصاف) بالی ووڈ انڈسٹری میں معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے پرومو نے آتے ہی دھوم مچادی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکزاداکارہ ایشوریا رائے بچن بنیں جہاں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور سب ہی ان کی تعریفوں کے پل باندھنے لگ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی کاسٹ کی وجہ سے سب سے انتظارکرائے جانے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے پرومونے آتے ہی دھوم مچادی ہے اورایشوریا رائے بچن کی خوبصورتی کیسب ہی گن گارہے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ ان کے شوہرابھیشیک بے چین ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے ان کی بیوی کی تعریف زیادہ کرنے والوں کو ان سے دوررہنے کی دھمکی دے دی ہے۔پرومو کے بعد اداکارہ کے سب ہی دیوانے ہوگئے ہیں جہاں ا بھیشیک بچن کی بہترین دوست اوراداکارہ پریٹی زنٹا جو ان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں، وہ بھی ایشوریا کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں۔
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us