ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

اسحاق ڈار کو کب پاکستان لایا جانے والا ہے نیب نے ایسی یقین دہانی کر ڈالی کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی


اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے سوالنامہ بھجوا دیا، اب برطانیہ کے جواب کا انتظار ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معلوم نہیں وہ کب تک وہاں بیٹھے

رہیں گے، کیا پی ٹی وی کیس میں اسحاق ڈار، پرویز رشید اور عطا الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار ابھی تک واپس نہیں آئے، نیب ابھی تک انہیں واپس نہیں لا سکا؟۔نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے ایکسٹراڈیشن (بیرون ملک سے مجرم کی واپسی )کا عمل شروع کردیا ہے، ان کی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کے معاملے کو تو دو ماہ گزر چکے ہیں، واپس لانے کے لیے بظاہر لگتا ہے خط و کتابت ہو رہی ہے۔ وکیل نیب نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت کے خط کا جواب دے دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معلوم نہیں وہ کب تک وہاں بیٹھے رہیں گے، کیا پی ٹی وی کیس میں اسحاق ڈار، پرویز رشید اور عطا الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ ریکوری کی میعاد دو ماہ ہوتی ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نیب نے اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے سوالنامہ بھجوا دیا ہے، اب برطانیہ سے جواب کا انتظار ہے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us