ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

یہ میری وہ وزیر ہیں جنھوںنے ۔۔۔ عمران خان نے یواے ای کے ولی عہد سے زرتاج گل وزیر کا تعارف کن الفاظ میں کروایا خاتون حکومتی وزیر نے خود بتا دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ولی عہدآج پاکستان کے مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے ۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے ان کا تعارف اپنے حکومتی وزرا سے کروایا۔حکومتی وزیر زرتاج گل وزیر نے اس بارےمیں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خود بتایا کہ عمران خان نے

ان کا تعارف متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے کن الفاظ میں کروایا۔ زرتاج گل وزیر نے بتایاکہ عمران خان نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مضبوط ارادے رکھنے والی لیڈر ہیں جنھوںنے اپنے مشکل ترین علاقےسے بڑے بڑے سرداروں کو شکست دی ۔اور اب کابینہ کا حصہ ہیں۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ان کا عز م ہے کہ وہ کپتان کے اعتماد پر پورا اتریں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us