ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

مجھے کرکٹ کھیلنی نہیں آتی آصف زرداری نے عمران خان پر ایک ایسی طنز کر ڈالی کہ پاکستانی چونک جائیں گے


بدین(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے کرکٹ نہیں آتی میں نے کبھی کوشش ہی نہیں کی، آپکو کام نہیں آتا تو کیوں کرتے ہو،میں نے سیاست کو سیکھا ہے اور اسی لیے میں سیاست کر رہا ہوں، ہم لوگوں کی رگ رگ میں جمہوریت بستی ہے اسی لیے ہمیں پتہ ہے لوگوں کو کیا چاہیے ، موجودہ

حکومت قلیل مدتی اقدامات کر رہی ہے اور اتنی مدت میں تو ہمارے آم کے باغات تیار نہیں ہوتے۔ضلع بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ مجھے کرکٹ نہیں آتی تو اس لیے میں نے نہیں کھیلی۔سابق صدر نے کہا کہ میں نے سیاست کو سیکھا ہے اور اسی لیے میں سیاست کر رہا ہوں جبکہ سیاست کی استاد میری محترمہ بینظیر بھٹو ہیں جنہوں نے مجھے سیاست سکھایا۔آصف علی زرداری نے کہا ہم لوگوں کی رگ رگ میں جمہوریت بستی ہے اسی لیے ہمیں پتہ ہے لوگوں کو کیا چاہیے ، اور ہم ان کے لیے اسی طرح اقدامات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے بچے کو معلوم ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو کیا چاہیے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت قلیل مدتی اقدامات کر رہی ہے اور اتنی مدت میں تو ہمارے آم کے باغات تیار نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت نہیں کر رہی، بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے لیے کام کرے گی۔ایک مرتبہ پھر اپنے حریفوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ آپ میرے خلاف ایک نہیں بلکہ 50 کیسز بنا ئو کیونکہ میں نے ماضی میں بھی ان کیسز کا سامنا کیا ہے اور اب بھی ان کا مقابلہ کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کو سوچنا ہوگا کہ ملک اس وقت کہاں جارہا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے بی بی نے عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری دی ہے اور ہم عوام کی ذمہ داری قبر تک نبھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم طوفانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ ہم انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نے جیل سے بیٹھ کر بھی الیکشن جیتا ہے جس کی مثال شرجیل انعام میمن کی ہے جنہوں نے جیل میں رہ کر انتخابات میں حصہ لیا اور غریب عوام نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کیا۔اس سے قبل آصف علی زرداری ضلع چئیرمین بدین علی اصغر ہالیپوٹو کی دعوت پر قصبہ کیری موری پہنچے تو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us