ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

بریکنگ نیوز زلزلے کے جھٹک


سلام آباد(نیوزڈیسک ) مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، دیر اور گردونواح کے علاقوں میں 5 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 189 کلو میٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us