پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے آس پاس موجود کن اہم لوگوں کا نام لے لیا گیا ، کتاب پاکستان کے علاوہ کن ملکوں میں شائع ہو گی، اہم رپورٹ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے ۔اپنی کتاب کے بارے میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ یہ کتاب میری آپ بیتی ہے۔یہ میری زندگی کی کہا نی ہے ۔شروعات سے لے کر میرے یہاں آنے تک اور کس طرح میں آتے ہوئے لوگوں سے ملی۔ یہاں پر ان کا بھی ذکر ہے۔ ریحام خان کی کتا ب کی الیکشن کے دنوں کے نزدیک رونمائی ایک خاص اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ نہ صرف عوامی بلکہ سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بھی کتاب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔انتخابات سے پہلے ریحام خان کی کتاب برطانیہ ،پاکستان ، بھارت اور ترکی میں منظر عام پرلائی جائے گی۔ کتاب میں عمران خان کے ساتھ گزاری گئی نجی زندگی ، پارٹی کے اندرونی معاملات اور عمران خان کے قریبی دوستوں عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us