پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

پاکستان آمد،عمران خان سے شادی، جھگڑے ، رنجشیں،اور طلاق پاکستان لائیو نیوز پر ریحام خان کی کتاب کی جھکیاں جاری ہو گئیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان سوشل میڈیا اور خبروں میں پاکستانی کے آمدہ الیکشن،ملکی معاشرتی و سیاسی صورتحال بالخصوص انسانی حقوق اور خواتین کے مسائل کے حوالے سے خاصی متحرک ہیں۔ جلد ریحام خان کی ایک کتاب منظر عام پرلانے والی ہیں جس میں وہ اپنی عمران خان کی شادی کے قریب قریب ایک سال کے عرصے میں پاکستانی سیاسی کلچر کے اپنی آنکھوں دیکھے حال کے حوالے سے کچھ چشم کشا انکشافات کرنے والی ہیں۔ریحام خان کی کتاب کے مندرجات کوپاکستان لائیو نیوز اپنی خصوصی اشاعت کی مدد سے اپنے لاکھوں قارئین تک پہنچاتا رہے گا۔ الیکشن 2018سے قبل ہی منظر عام پرآنے والی اس کتاب کا نہ صرف پاکستان کے سیاسی بلکہ صحافتی اور عوامی حلقوں کو بھی شدت سے انتظار ہے۔ابتدائی طور پر اس کتاب کی کچھ جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں جو کہ تاحال اپنے اندر بھرپور تجسس اور معنی خیزی کا عنصر رکھتی ہیں تاہم اس بارے میں تفصیلات پاکستان لائیو نیوز پر آنے والے دنوں میں شائع ہوتی رہیں گی۔ اس خصوصی ایڈیشن میںکتا ب میں موجود

اہم اور سنسنی خیز معلومات کے چند نمایاں پہلوئوںکی جانب توجہ مبذول کروانا مقصود ہے۔ ریحام خان کی کتاب میں کچھ ایسی پس پردہ طاقتو ں کا ذکر کیاگیا ہے جو خاتون صحافی کوپاکستان لے کر آئیں۔ اسی طرح کتاب میں ایسی شخصیت کا بھی مفصل انداز میں ذکر ہے جس نے ریحام خان کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے شادی کی تاریخ طے کی۔کتاب میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طلاق سے قبل ریحام خان نے عمران خان کو کیا مارا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ریحام خان کی منظر عام پر آنے والی کتاب کو صرف پاکستان لائیو نیوز پر ہی مفصل ،قابل فہم اور منطقی انداز میں پیش کیا جاتا رہے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us