پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

انشورنس پالیسی ہولڈرز یہ خبر ہر حال میں پڑھ لیں پاکستا ن میں بڑی انشورنس کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا گیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کیپٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی رجسٹریشن منسوخ کر کے کام کرنے سے روک دیا ہے ، اس ضمن میں ایس ای سی پی نے لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے انشورنس آرڈیننس کے شرائط کے مکمل تجزیہ اور اطمینان کر لینے کے بعد کہ ان شقوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔کیپٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو نان لائف انشورنس کا کاروبار کرنے سے روک دیا ہے ، نوٹس میں قرار دیا گیا ہے کہ اب کیپٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو انشورنس کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اورڈائریکٹر نے بلا اجازت

انشورنس کا کاروبار کرنے کی کوئی بھی سرگرمی عمل میں لائی تو ان کا یہ عمل غیر قانونی ہوگا، ایس ای سی پی نے کیپٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اورڈائریکٹرز کو اس امر کا پابند کر دیا ہے کہ وہ انشورنس بزنس کے ہر قسم کے ماضی کے کلیم اور مستقبل کی کسی بھی مالی ادائیگی کے ذمہ دار ہونگے اور کمپنی کو انشورنس آرڈیننس کے دفعات کے تحت بند کرنے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us