پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

عائشہ گلا لئی نے عمران خان کی ایک ایسی بات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالاجس پر آپ بھی خاتون رہنما سے اتفاق کریں گے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (گلا لئی) کی سربر اہ اور خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کہتی ہیں کہ چئیرمین پاکستان کا یہ گمان غلط ہے کہ الیکشن کوئی غریب آدمی نہیں جیت سکتا ۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عائشہ گلا لئی کاکہناتھا کہ عمران خان کہتے ہیں غریب آدمی الیکشن نہیں جیت سکتا ۔پاکستان غریب اور متوسط طبقے کا ملک ہے اور اس ملک کو چلانے والایہی طبقہ ہے، نہ کہ آپ کی جانب سے آپکی پارٹی میں اکٹھے کیے گئے سرمایہ دار اور کرپٹ عناصر۔واضح رہے کہ تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی نے اپنی الگ پارٹی قائم کی ہے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کر دیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us