پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

“”عمران خان اور پرویز خٹک نے ان دونوں بڑے منصوبوں میں 25فیصد کمیشن کمایا” عائشہ گلا لئی کے نئے سنسنی خیز انکشافات، بنی گالہ کے بارے میں بھی چونکا دینے والا بیان


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (گ)کی سربراہ عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ دونوںنے جنگلہ بس اور ملین ٹری سونامی میں 25فیصد کمیشن بنایا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاریکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان جنگلہ بس کہتے کہتے خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں اور 60 ارب روپے جس سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے،سے 25 فیصد کمیشن کی خاطر جنگلہ بس کی تعمیر شروع کر دی۔ پرویز خٹک اور عمران خان کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے بلین ٹریز میں کمیشن بناتے اور بنی گالہ حصہ پہنچاتے رہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں کا حساب لے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us