پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

برائی اپنا انجام پاکر ہی رہتی ہے کراچی کی 22سالہ لڑکی رمشا اور اس کے شیر خوار بچے کو ساتویں منزل سے گرا کر قتل کرنے والے اس کے ساس سسر کے ساتھ کیا ہوا، عبرتناک رپورٹ


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فرئیر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشا اور اسکے شیر خوار بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ساس اور دیور کا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 30 مئی تک جسمانی ریمارڈ منظور کرلیا۔جمعرات کو دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشا اور اسکے شیر خوار بچے کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ہوئی ۔پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار ساس نسرین اور اسکے بیٹے اکرام کو عدالت میں پیش کیا ۔ کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا چند روز قبل ملزمان نے 22 سالہ رمشا اور اسکے چند ماہ کی بیٹے عبدالہادی کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک کر قتل کیا ۔ تفتیشی افسر

کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا تھا مگر میڈیکل رپورٹ آنے کہ بعد ثابت ہوا کہ مقتولہ رمشا پر پہلے تشدد کیاگیا بعد میں اسکو اور اسکے بیٹے کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک کر قتل کیا گیا ۔ عدالت نے تفیتشی افسر کا موقف سننے کہ بعد دونون ملزمان کو 30 مئی تک جسمانی ریمارڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانے فریئر میں درج ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us