منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

کپتان نے سابق وزیراعلیٰ کی وکٹ اڑالی۔۔ الیکشن بارے بھی دھماکے دار اعلان


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم سیاسی ، موجودہ اور سابق حکومتی شخصیات کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کپتان کی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وہ آج بنی گالہ میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف

عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوست محمد کھوسہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔تاہم انھیں تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل رہے گی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us