منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

کپتان کا بہت بڑا سیاسی چھکا۔۔ ایک ہی وقت میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی دو بڑی وکٹیں اڑا لیں


رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018سے قبل سیاسی میدان میں اہم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ اہم شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔اس بار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی دو اہم ترین شخصیات نے سونامی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پیپلزپارٹی ضلع رحیم یار خان کے سابق ایم این ا ے اور پارٹی صدر جاوید اقبال وڑائچ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری شفیق نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اور اس موقع پر دونوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف

میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اس بارے میں تحریک انصاف کے ذرائع کا کہناہے کہ مئی کی 14تاریخ کو رحیم یار خان میں ایک بڑے جلسے کا انعقادکیا جائے گا ۔ جس میں یہ دونوں رہنما تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us