منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

اٹلی سے پاکستان آئی 26سالہ لڑکی کو گجرات میں کیسے قتل کیا گیا؟؟فرانزک رپورٹ میں سب پتہ چل گیا


گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی سے آئی 26سالہ پاکستانی لڑکی کے قتل کی اندوہناک فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نڑاد اطالوی شہری ثناء4 چیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ثناء4 چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی یاد

رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نڑاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء4 چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں،تاہم اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار کر ان کی تدفین کردی تھی۔بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء4 چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء4 چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ بعدازا ثناء4 چیمہ کے قتل کے شبے میں اس کے والد، چچا اور بھائی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شک کی بنا پر 25 اپریل کو قبرکشائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us